khwab mein sher ko dekhna

khwab mein sher ko dekhna:



khwab mein sher ko dekhna




 خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر کیا ہو گی؟


خواب میں شیر دیکھنا کیسا ؟

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ شیر کے ساتھ جنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے ساتھ 
جھگڑا کرے گا اور جس کو فتح ہو گی وہی غالب ہو گا 


اور اگر دیکھے کہ شیر کے نشان پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے ڈرے گا 
اور اگر دیکھے کہ شیر سے بھاگا ہے اور شیر اس کو تلاش کر رہا ہے تو دلیل ہے جس سے ڈڑتا ہے اس سے امن میں رہے گا 


اور اگر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال حاصل کرے گا اور فتح پائے گا شیر کا گوشت کھانا بادشاہ پر خلت پانا ہے 

حضرت ابرہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر بادشاہ ہے 


اگر دیکھے کہ شیر کے جسم سے کوئی چیز پکائی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے اس کو کھائی ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے مال سے کچھ کھائے گا 

اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ بری باتوں سے نجات پائے گا اور مراد کو پہنچے گا 


اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کو بغل میں پیڑا ہے تو دلیل ہے دشمن سے صلح کرے گا 


اور اگر دیکھے کہ نر شیر اس کے ساتھ جماع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے ذلت دیکھے گا 

اور اگر دیکھے کہ شیر اس کے پیچھے سے نکل کر آگے نکلا تو دلیل ہے اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچا گا 


حضرت دانیال رضی اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر شیر نے اس کا سر پایا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو شیر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہی دے گا اور اس کو کوئی ولایت دے گا 


اور اگر دیکھے کہ شیر کے سر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے اس کی دولت اور مرتبہ زیادہ ہو گا 





   
khwab mein sher ko dekhna


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر شیر بادشاہ ہے اور خواب میں مادہ شیر دیکھنا ملکہ ہے اور اگر دیکھے کہ شیرنی کا دودھ نکالا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا منشی ہو گا 
اور اگر بڑھیا عورت یہی خواب دیکھے تو بادشاہ کے فرزند کی دایہ ہو گی 

اور اگر دیکھے کہ شیر کو پشت سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ شیر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان اٹھائے گا 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیر کو اس نے بغل میں پکڑا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بادشاہ کے غصے پر دلیل ہے 



اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے بادشاہ کا متعمد ہو گا لیکن خواب میں شیر کا چمڑا گوشت اور ہڈی وغیرہ دشمن پر دلیل ہے 


اور اگر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو آسانی کے ساتھ قابو میں لائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے 


حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیر دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔



       اول ۔۔۔۔۔۔ بادشاہ 



      دوم ۔۔۔۔۔۔۔مرد دلیر 


    سوام۔۔۔۔۔۔۔ دشمن 




khwab mein sher ko dekhna
Khwab ma Sher Dekhnay ki tabeer kia h 
Khwab ma Sher Dekhnay kasa h



Post a Comment

0 Comments