Khwab ma Kutta Dekhnay ki Tabeer :
Khwab ma Kutta Dekhnay ki Tabeer can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic dream meaning of khwab ma Kutta Dekhnay in Urdu based on the Islamic context.
Find out more khwab ki tabeer and dream meaning in Urdu on education24pk.xyz
خواب میں کتا دیکھنا کیسا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے
اور سفید تاعجم میں دشمن ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ سے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا
اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کا کپڑا پھاڑا ہے تو دلیل ہے اس کے مال میں نقصان ہو گا
اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا
اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی
اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا
اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے تو دلیل ہے کہ کمینہ دشمن پر بھروسہ کرے گا
اور اگر دیکھے کہ کتے کا دودھ پیا ہے تو دلیل ہے اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی
اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے تو دلیل ہے پر خطرہ دشمن ہو گا
حضرت ابرہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریعے شکار کرتا ہے تو دلیل ہے اس کو دشمن سے جودانشمندی کا دعویٰ کرتا ہے خیر پہنچے گی
اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے وراثت پائے گا
اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہو گیا ہے تو دلیل ہے با مننفعت دشمن سے جدا ہو گا
Khwab ma Kutta Dekhnay ki Tabeer:
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجہ پر ہے
- دشمن
لالچی بادشاہ
دانش مند
چغل خور آدمی
Khwab ma Kutta Dekhnay ki Tabeer
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
0 Comments