مسافر اور مریض کی نماز

             مسافر اور مریض کی نماز

اس میں ہم آپ کو بتائیں گے مسافر کی نماز 

مریض کی نماز کے متعلق سوالات وجوابات 

جن سے اکثر ہم لاعلم ہوتے ہیں ۔




   
مسافر اور مریض کی نماز


           ۔۔۔۔ مسافر کی نماز ۔۔۔۔۔۔۔

           ۔۔۔۔۔۔سوال / جواب ۔۔۔۔۔۔۔


سوال ۔۔۔ شریعت میں مسافر کسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔۔۔ شرعاً مسافر وہ شخص ہے جو تین دن کی راہ تک جانے کے ارادے سے بستی سے باہر ہو۔

سوال ۔۔۔ تین دن کی راہ سے کتنے میل مقصود ہیں ۔
جواب ۔۔۔ خشکی میں میل کے حساب سے اس کی مقدار 573/8 میل ہے ۔

سوال ۔۔۔ مسافر اور مقیم کی نماز میں کیا فرق ہوتا ہے ؟
جواب ۔۔۔ مسافر ظہر اور عصر اور عشاء کی نماز بجائے چار رکعت کے دو رکعت پڑھتا ہے اور بقیہ نمازیں اپنے حال پر رہتی ہیں ۔

سوال ۔۔۔ چار رکعتوں والی نماز میں جو دو رکعت کی کمی ہو گئی اس کمی کو کیا کہتے ہیں ۔
جواب ۔۔۔ اس کو قصر کہتے ہیں یعنی مسافر چار رکعتوں والی نماز میں نماز قصر پڑھتا ہے ۔

سوال ۔۔۔ مسافر کس وقت سے نماز قصر شروع کرے گا اور کب تک قصر پڑھے گا ۔
جواب ۔۔۔ جب اپنی بستی کی آبادی سے باہر نکل جائے تو اس وقت سے قصر کرنے لگے اور اس وقت تک قصر پڑھے جب تک سفر میں رہے اور پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرے اور اگر کسی جگہ اکٹھا پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کر لے تو قصر نہ پڑھے بلکہ پوری پڑھے ۔



مسافر اور مریض کی نماز




سوال ۔۔۔ اکٹھا پندرہ دن کی نیت سے کیا مراد ہے ۔
جواب ۔۔۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر کسی مسافر نے چودہ دن ٹھہرنے کی نیت کی اور کسی وجہ سے پھر رکنا پڑا تو دس دن ٹھہرنے کی اور نیت کی اس طرح ایک سال گزر گیا لیکن اکٹھا پندرہ دن کی نیت نہ کی تو وہ مسافر ہی رہے گا اور قصر ہی پڑھتا رہے گا ۔
سوال ۔۔۔ اگر مسافر امام ہے تو کیا حکم ہے ۔
جواب ۔۔۔ مسافر دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے اور مقیم مقتدی اپنی نماز چار رکعت پوری کریں اور مسافر کو مسافر کے پیچھے قصر کرنا ہو گا ۔



سوال ۔۔۔ کیا مریض بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
جواب ۔۔ ہاں اگر مریض میں کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو یا کھڑا ہونے سے سخت تکلیف ہوتی ہو یا مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا چکر آ کر گر جانے کا خطرہ ہو یا کھڑے ہونے کی طاقت تو ہو لیکن رکوع اور سجدہ نہیں کر سکتا تو ان تمام صورتوں میں بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے ۔
سوال ۔۔۔ کیا مریض کو کسی خاص طور پر بیٹھنا ضروری ہے ؟
جواب ۔۔ نہیں مریض کو جس طرح آسانی ہو اس طرح بیٹھ کر نماز پڑھ لے ۔

سوال ۔۔۔ اگر مریض بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتا تو کیا کرے؟





مسافر اور مریض کی نماز



            ۔۔۔۔ مریض کی نماز ۔۔۔۔۔

           ۔۔۔۔۔۔ سوال و جواب ۔۔۔۔۔۔۔


جواب ۔۔۔ لیٹے لیٹے نماز پڑھ لے 


سوال ۔۔۔ لیٹ کر نماز پڑھنے کی کیا صورت ہو گی ؟

جواب ۔۔۔ چت لیٹے اور پاؤں قبلے کی طرف کرے لیکن پاؤں پھیلانا نہیں چاہیے گھٹنے کھڑے رکھے اور سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر اونچا کر لے اور رکوع و سجدے کے لیے سر جھکا کر اشارے سے نماز پڑھے اور یہی صورت افضل ہے اس کے علاوہ اور بھی صورتیں جائز ہیں مثلاً شمال کی جانب سر کر کے داہنی کروٹ پر یا جنوب کی جانب سر کر کے بائیں کروٹ پر لیٹے اور اشارے سے نماز پڑھ لے ۔


Please share this post All Friends All Muslims 

اگر کوئی غلطی ہم سے سرزد ہو گئ ہو تو ضرور آگاہ کیجئے 

Post a Comment

0 Comments