Khwab ma Barish Dekhnay ki tabeer:
Khwab ma Barish Dekhnay ki tabeer kia ho gi?
بارش: بران رحمت
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بارش حق تعالیٰ کے بندوں پر رحمت اور برکت ہے جب عام بارش ہو اور سب جگہ پہنچے
""" فرمان تعالیٰ ہے۔ """""''
اس کی ذات پاک ہے جو ناامیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے
اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خاص طور پر جب لوگ بارش چاہیے تو نہایت نیک ہے لیکن اگر شخت بارش اپنے کوچے میں دیکھے اس کے سوا کہیں اور نہیں برسی ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تو اہل موضع پر خیر اور برکت کی دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ اول سال یا اول ماہ بارش برستی ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اس مہینہ فراخی نعمت زیادہ ہوگی
اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اور سیاہ ہے تو دلیل بیماری پر ہے اس میں ہلاک ہو گا ۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر برسی ہے تو دلیل ہے کہ ان دونوں میں رنج و غم کا لشکر آئے گا
اور اگر دیکھے کہ آب براں سے مساں کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خوف وغم میں امن میں رہے گا
اور اگر دیکھے کہ بارش اس کے سر پر برستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا اور خیر و نفع کے ساتھ واپس آئے گا
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بارش لوگوں کے سروں پر طوفان کی طرح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے اس ملک میں خدا نخواستہ ناگہانی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے پرایک قطرے سے آواز آتی ہے تو دلیل ہے اس کے مرتبے اور عزت کی بات زیادہ ہو گی
اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ مسح کرتا ہے تو دلیل ہے خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ بہت بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہریں جاری ہو چکی ہے اور اس کو نقصان نہیں پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سختی کرے گا اور صاحب خواب اس کے سرست سے محفوظ رہے گا
اور اگر دیکھے کہ ان نہروں سے گزر نہیں ہو سکتا تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی شرارت کو اپنے آپ سے دور کرے گا
اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا کی طرح بارش آتی ہے تو دلیل ہے حق تعالیٰ کا عذاب اور بیماری اس جگہ سے ظاہر ہو گی
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر بارش کی جگہ شہد کو برستا ہوا دیکھے تو دلیل ہے نعمت اور غنیمت اس ملک میں بہت زیادہ ہو گی
اور جو آسمان سے برستی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس سے ہے
اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی پیتا ہے اور وہ صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے اس کو اسی قدر خیر اور راحت ہو گی
اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی سیاہ اور بے مزہ ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر بیماری اور رنج اٹھائے گا
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے
رحمت
برکت
فریاد
رنج و بیماری
بلا
لڑائی
خون بہانا
فتنہ
قحط
امان پانا
وہم
کفر
جھوٹ
Khwab ma Zina Karna Ya dekhna ki tabeer
Khwab ma Barish Dekhnay ki tabeer:
Dreaming about rain In Islam carries
diverse symbolic meaning often
reflecting emotions blessing or spiritual
renewal.
Witnessing rain in a dream can symbolize
Purification forgiveness or the arrival of blessing and prosperity.
It may also signify emotional release cleansing or a sense of rejuvenation .
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)

0 Comments