خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر
کیا آپ نے خواب میں پانی دیکھا ہے اور اب آپ پریشان ہیں کہ اس کی کیا تعبیر ہوگی ؟
خواب میں پانی کو دیکھنا انتہاہی طاقتور علامت ہے جو خوشحالی علم صحت یا بیماری رنج و غم کی طرف بھی اشارہ کر سکتی ہے
اس کی تعبیر پانی کی قسم حالت پر منحصر ہے ۔
خواب یہ آپ کی الجھنیں دور کر دے گا ہم آپ کو خواب میں پانی دیکھنے کی مکمل اسلامی تفسیر پیش کریں گے
جس میں حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ حضرت جابر مغربی اور حضرت ابرہیم کرمانی جی نے بھی ذکر کیا ہے
تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے
فرمان حق تعالیٰ ہے
ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیا ہے
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہے کہ اگر کوئی خواب دیکھے کہ سطح آب کے اوپر پانی پر چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا پانی ۔
یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے اور اگر کسی نے کوئی خاص اور خوشگوار پانی پیا ہے تو اس کی عمر دراز ہو گی اور خوش عین زندگی گزارے گا
اور اگر بے مزا اور بے شور پانی پیا ہے تو یہ خواب کی تعبیر اس کے برعکس ہو گی
اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور شفاف پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہاں کا بادشاہ ہو گا ۔
اور بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ دریا کا پانی صاف پینے کی قدر اس کو عزت و مال بہت ملےگا
اور اگر پانی گندلا ہے تو اس کو رنج اور پریشانی سختی خوف دہشت ہو گی
حضرت ابرہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو رنج و غم کی علامت ہے
اور اگر دیکھے کہ اس پر پانی گرایا گیا ہے تو اور اس کو اس کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ رنج و غم میں گرفتار ہو گا
اور اگر پانی کسی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا
اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا تو دلیل ہے اور پیالہ ٹوٹا ہے تو دلیل ہے کہ عورت مرے گی اور بچہ مرے گا
اور اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے بچہ مرے گا اور عورت بچے رہی گی
اور اگر دیکھے کہ بغیر قیمت کہ لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں اس کو فائدہ پہنچا گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا
اور اگر دیکھے کہ پانی کے صاف پیالے کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عیش وعشرت سے اور بڑے مزے سے زندگی گزارے گا
لیکن ایسا کام کرے گا کہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کر کے لوگوں کو بخشے گا اور مال کو خیرات میں تقسیم کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے اس سال میں نعمت کی فراغی ہو گی
اور اگر دیکھے کہ پانی زمین میں جزب ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو سلامتی کی عافیت حاصل ہو گی
اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتا ہے تو دلیل ہے اس سال ملک میں نعمت فراغی ہو گی
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے
کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا
اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلا پانی کھڑا ہو تو اس خواب کی تعبیر اس کے خلاف ہو گی
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے
اور لوگوں کو پانی دینا نیک اعمال کی دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے تو عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اس سے خیر ومنفعت پہنچا گی اور اگر دیکھے کہ اس پر گدلا پانی گرایا گیا ہے تو دلیل ہے اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب کہ اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں ۔
اول۔۔۔۔۔۔۔ یقین
دوم ۔۔۔۔۔۔۔ قوت
سوم۔۔۔۔۔۔ مشکل کام
چہارم ۔۔۔۔۔۔ مصاحبت دوستی محبت پیار
پنجم ۔۔۔۔۔۔۔ رئیس شہر کی طرف سے کوئی کام
خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر
Keywords:
Khawab ma pani dekhna kasa khawab ma pani nazar aia khawab ki tabeer
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)

0 Comments