خواب میں مچھلی دیکھنا
خواب میں مچھلی دیکھنا کیسا ہے ؟
اگر آپ کو خواب میں مچھلی نظر آئے تو اس کی کیا تعبیر ہوگی ؟
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہ کہ مچھلی گرم پانی
میں دیکھنا بلا ہو سکتی ہے
اور سرد دریا میں دیکھنا فربت اور خوشی ہے
اور اگر بہت مچھلیاں دیکھی تو مال غنیمت پر دلیل ہے ۔
اور اگر چھوٹی دیکھے تو غم واندوہ پائے گا
اور اگر مچھلی کے پیٹ کے درمیان سے مروارید پائے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔
اگر شور مچھلی کھائے تو دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گی ۔
اور بعض بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہے
جو طالب علم یا کسی کی صحبت کے لیے ہو گا
اور چھوٹی مچھلی کا کھانا جھگڑا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا اور کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہوتا ہے پایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور خیرو برکت ہو گی یا غلام خریدے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں مچھلی کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے اہل سے عورت نہایت مالدار کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب مچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت ہے۔ کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دستر خوان پر تھی جو ان کے لئے آسمان سے اترا تھا۔
فر مان حق تعالیٰ ہے ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما) اور اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام میں جھوٹی بات کہے گا۔ اور اگر خواب میں مچھلی اس کے عضو
تناسل سے نکلے
دلیل ہے اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی اور اگر عورت کے منہ سے مچھلی نکلے تو دلیل ہے تو اندوگیں ہو گی
اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا سے مچھلی پکڑی ہے تو دلیل ہے کسی بڑے آدمی سے مال و دولت ملے گا
اور اگر اس نے تازہ مچھلی کھائی ہے تو
اسی قدر مال حاصل کرے گا
اور اگر دیکھے کہ حوض سے مچھلی پکڑنا ہے
تو
دلیل ہے کہ
عام لوگوں سے مکر اور حیلے سے کوئی چیز لے گا
اور اگر دیکھے کہ دریا کی مچھلیاں اس کے ساتھ باتیں کرتی ھیں
تو
دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا راز ظاہر کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مچھلی کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے
: (1) وزیر (2) لشکر (3) کنواری لڑکی (4) غنیمت (5) غم و اندوہ (6) ہندو کنیز

.jpeg)
.jpeg)

0 Comments